Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں طلبہ کی اپیل کی سماعت

جے این یو میں طلبہ کی اپیل کی سماعت

نئی دہلی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے جے این یو طلبہ کو راحت دینے اور ان پر عائد کردہ یونیورسٹی کی سزاء پر حکم التوا جاری کرنے کے ایک ماہ بعد یونیورسٹی نے آج چار رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 9 فبروری کے متنازعہ واقعہ میں ملوث قرار دیئے گئے طلبہ کی اپیل کی سماعت کرے گی۔ وائس چانسلر نے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ جن طلبہ پر بطور سزاء جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان کی شکایت اور اپیل کی سنوائی کی جائے گی۔ جے این یو میں اس سال فبروری سے تنازعہ چل رہا ہے اور پارلیمنٹ حملہ کے ملزم سزائے موت پانے والے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

 

جموں میں ایک اور مندر کی بیحرمتی
جموں ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) شہر جموں کے چند علاقوں میں آج شام کشیدگی پھیل گئی جبکہ مبینہ طور پر ایک مندر میں توڑپھوڑ مچائی گئی۔ یہ اندرون تین دن دوسرا واقعہ ہے۔ عوام کا ایک ہجوم اس خبر کے پھیلتے ہی سڑکوں پر نکل آیا۔ مندر واقع نانک نگر میں ایک نوجوان نے توڑپھوڑ مچائی تھی۔ دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردیں اور خاطی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا انسداد کیا جاسکے ۔ سینئر عہدیداروں کی جانب سے خاطیوں کے خلاف کارروائی کے تیقن پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT