Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / جے این یو میں قوم مخالف عناصر سرگرم: آدتیہ ناتھ

جے این یو میں قوم مخالف عناصر سرگرم: آدتیہ ناتھ

گورکھپور ( یو پی ) 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ جے این یو کیمپس میں مخالف ہند نعرے لگائے جانے سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ کچھ قوم مخالف عناصر کیمپس میں سرگرم ہیں۔ گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی کی کوئی حد ہے اور اسے قوم مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا ناقابل معافی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو معاملہ میں پولیس نے جو کارروائی کی ہے وہ درست اور قوم کے مفاد میں ہے ۔ جے این یو میں مخالف ہند نعرے لگائے جانے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کچھ قوم مخاصر عناصر سرگرم ہیں۔ انہوںن ے کہا کہ اظہار خیال کی آزادی کی کوئی حد ہونی چاہئے ۔ اس آزادی کو قوم مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ ناقابل معافی ہے ۔ جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار کو گذشتہ ہفتے غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ ان پر فوجداری سازش کا الآم بھی عائد کیا گیا تھا کیونکہ یہاں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے افضل گرو کی حمایت کی گئی تھی جس میں مبینہ طور پر مخالف ہند نعرے لگائے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT