Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں 3 سال کے دوران 95 مظاہرے

جے این یو میں 3 سال کے دوران 95 مظاہرے

نئی دہلی، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج واضح کیا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) سمیت ملک میں کسی بھی یونیورسٹی کی خود مختاری ختم نہیں ہو گی البتہ انہیں زیادہ سے زیادہ خود مختار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 743 یونیورسٹی ہیں اور سب کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جے این یو میں گزشتہ تین سال میں 95 دھرنے اور مظاہرے ہوئے ہیں جن میں سے 44 ایسے مسائل پر مظاہرہ ہوا ہے جس کاجے این یو یا مقامی طالب علموں سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT