Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جے این یو نے کنہیا کمار ، عمر خالد اور دیگر کا تعلیمی سفر روک دیا

جے این یو نے کنہیا کمار ، عمر خالد اور دیگر کا تعلیمی سفر روک دیا

نئی دہلی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں 9 فروری کے متنازعہ پروگرام سے تعلق رکھنے والے طلباء کا آئندہ سمسٹر کیلئے رجسٹریشن انتظامیہ نے روک دیا ہے۔ 21 طلباء کی اس فہرست میں اسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار ، عمر خالد ، انیربن بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔ انہیں اس پروگرام کے بعد ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔ جے این یو رجسٹرار پرمود کمار نے ان طلباء کی فہرست کے ساتھ ایک سرکیولر جاری کیا۔ اس میں کہا گیا کہ تاحکم ثانی ان طلباء کا رجسٹریشن روک دیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی حکام اس تازہ صورتِ حال کے بارے میں تبصرہ سے گریز کررہے ہیں۔ جبکہ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT