Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / جے این یو کیس ‘ دہلی پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی

جے این یو کیس ‘ دہلی پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی

نئی دہلی 12 جولائی ( سیاست ڈ اٹ کام ) شہر کی ایک عدالت نے آج دہلی پولیس کی جانب سے جے این ایو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار اور دوسروں کے خلاف غداری کے الزام کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت پر مبنی رپورٹ کو ریکارڈ پر شامل کرلیا ۔ علاوہ ازیں اس رپورٹ میں تین میڈیا گھرانوں کے خلاف بھی کارروائی کے تعلق سے عام آدمی پارٹی حکومت کی درخواست پر بھی سماعت کی ۔ چیف جیٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمیت داس نے اس رپورٹ کو حاصل کیا تاہم انہوں نے دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ یہ رپورٹ سربمہر لفافے میں رکھی جائے ۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ چونکہ اس معاملہ میں ابھی تحقیقات جاری ہیں ایسے میں اسے مہربند لفافے میں رکھنے کی ضرورت ہے ۔ تحقیق کے کام میں شامل عہدیداروں کے بموجب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف نیوز چینلوں کا جو ویڈیو فوٹیج ہے وہ درست ہے ۔ نیوز چینل کو بھی درخواست میں ایک ملزم کے طور پر شامل کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT