Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / جے این یو کے طالب علم کی خودکشی

جے این یو کے طالب علم کی خودکشی

نئی دہلی۔13 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 27 سالہ طالب علم نے جنوبی دہلی کے علاقہ منیرکا میں ذہنی دباؤ کے تحت خودکشی کرلی ۔ مہلوک کرش ایم فل کا طالب علم تھا ۔ کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ۔ 5:05 منٹ شام ایک شخص نے اطلاع دی کہ نوجوان نے منیرکا میں اپنی قیامگاہ کے کمرے کو اندر سے مقفل کردیا ہے ۔ پولیس فوری جائے واردات پر پہونچی ، دروازہ توڑ دیا جبکہ نوجوان کمرے میں سیلنگ فیان سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ مبینہ طورپر اُس نے دوپہر میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے کمرے میں سونے جارہا ہے ۔ بعد میں جب دوستوں نے اُس کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا۔

TOPPOPULARRECENT