Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جے این یو کے طلبہ کو سندیپ پانڈے کی تائید

جے این یو کے طلبہ کو سندیپ پانڈے کی تائید

نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا سیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے جنہیں حال ہی میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے نکسلائیٹ ہونے کے الزام میں برطرف کیا گیا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کی تائید میں کھل کر سامنے آ گئے اور کہا کہ وہ ہندو قوم پرستوں کو گاندھی جی کے قتل پر کبھی بھی معاف نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے طلبہ کو جو حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے، قوم دشمن قراردینے کی کارروائی پر بھی ہندو قوم پرستوں کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوستان کو گاندھی جی کے اصولوں کی بناء پر پہچانا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT