Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جے این یو کے واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات یقینی بنانے سپریم کورٹ سے خواہش

جے این یو کے واقعہ کی غیرجانبدار تحقیقات یقینی بنانے سپریم کورٹ سے خواہش

نئی دہلی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)کسی بھی حملہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جھڑپ کو قوم دشمنوں اور محب وطن افراد کی جھڑپ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس نے آج سپریم کورٹ سے خواہش کی کہ اسے اس واقعہ کی غیرجانبدار اور آزاد تحقیقات کو یقینی بنانا چاہئے کیونکہ اس بارے میں ملک گیر سطح پر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ جے این یو واقعہ کی آزاد اور منصفانہ تحقیقات یقینی بنائے۔

TOPPOPULARRECENT