Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جے اے سی کا سخت موقف ، وائس چانسلر کی اپیل مسترد

جے اے سی کا سخت موقف ، وائس چانسلر کی اپیل مسترد

حیدرآباد۔ 21 جنوری (پی ٹی آئی) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس اور حیدرآباد یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے وائس چانسلر پروفیسر اپا راؤ کی کیمپس میں حالات کی بحالی اور کلاسیس دوبارہ شروع کرنے کی اپیل مسترد کردی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے وقت جبکہ وائس چانسلر کی برقراری کے قانونی جواز پر سوالات اُٹھائے جارہے ہیں، پروفیسر اپا راؤ نے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کررہے طلباء سے ملاقات تک نہیں کی۔ مفرور وائس چانسلر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا آج اجلاس (کیمپس میں نہیں) منعقد کرتے ہوئے سرکیولر جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پروفیسر اپا راؤ کو فوری پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT