Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جے اے سی کی ریالی کے لیے ذیلی کمیٹیوں کا قیام

جے اے سی کی ریالی کے لیے ذیلی کمیٹیوں کا قیام

کل ریالی نکالنے پر عزم، پروفیسر کودنڈا رام کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔20فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں ٹی جے اے سی کے زیراہتمام 22فبروری کو منعقد ہونے والی روزگار ریالی کے لئے13ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میںلایاگیاجو مجوزہ ریالی کے کامیاب انصرام کے لئے کام کریںگی۔اسٹیرینگ کمیٹی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میںپوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر روزگار کی فراہمی سے متعلق حکومت کی غیر سنجیدگی پرسوال کیاجائے تو ٹی آر ایس قائدین ہم پر الزامات عائد کررہے ہیں۔ کودنڈارام نے کہاکہ الزمات عائد کرنے کے بجائے حکومت کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ روزگار کی فراہمی میںاپنی ناکامیوں پر جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیںانتباہ دیا جارہا ہے مگر یہ لوگ بھول گئے کہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کسی قسم کے انتباہ سے ڈرنے یا گھبرانے والی نہیں ہے۔ کودانڈرام نے ایک اور مرتبہ اپنے مطالبات کو اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے تمام محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات کئے جائیں۔ تقررات کے عمل کو سالانہ طور پر کرنے کے ساتھ ساتھ خانگی اداروں او رکمپنیوں میں علاقائی تحفظات کو متعارف کروایا جائے اس کے علاوہ کنٹراکٹ او رآئوٹ سورسنگ ملازمین کو سرکاری ملازمین کے طرز پر تنخواہیںادا کی جائیں اور انہیں بھی وہ تمام مراعات فراہم کی جائیں اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے سرکاری محکموں میںجائیدادوں کا بھی اضافہ کا بھی مطالبہ کیا ۔کودنڈارام نے کہاکہ پولیس کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کے بعد ہم نے ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے تاکہ پرامن طور پر روزگار ریالی کا انعقاد عمل میںلایاجائے ۔ کودنڈارام نے کہاکہ ہمیںہائی کورٹ سے امید ہے کہ کل تک ہمیں ریالی کی اجازت ہائی کورٹ سے مل جائے گی ۔ کودنڈارام نے کہاکہ جمہوریت میں ہر شہری کو اپنی بات اور مصائب پیش کرنے کا حق حاصل ہے مگر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اشتعال انگیز بیان بازیوںکے ذریعہ جمہوری سونچ وفکرکو ختم کردیاجائے مگر یہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ کسی بھی صورت میںتلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی روزگارریالی نکالے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT