Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / جے شنکر کا دورۂ روس مودی کے دورے پر تبادلہ خیال

جے شنکر کا دورۂ روس مودی کے دورے پر تبادلہ خیال

نئی دہلی18مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خارجہ سکریٹری ایس جے شنکرنے حال ہی میں روس کا دو روزہ دورہ کیا، جس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے جون میں بین الاقوامی اقتصادی فورم کی 11ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ہونے والے سفر کی تیاریوں پر غور خوض کیا گیا۔وزارت خارجہ کی آج یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق مودی یکم اور 2جون کو سینٹ پیٹرس برگ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے جائیں گے۔
مہاراشٹراسمبلی میں کسانوں کی قرض معافی پر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
ممبئی 18مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر اسمبلی میں آج یہاں کسانوں کی قرض معافی کے مطالبہ کے پیش نظرکانگریس اوراین سی پی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے گزشتہ کئی دنوں سے جاری احتجاج میں اس وقت شدت پیدا کردی جب ریاستی وزیر برائے مالیات سدھیر منگٹیوار نے ایوان نے تیسرا مالیاتی بجٹ پیش کیا ،حزب مخالف کی ہنگامی آرائی کے دوران ان کااحتجاج جاری رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT