Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جے پال ریڈی کی سی ڈبلیو سی میں شمولیت یقینی

جے پال ریڈی کی سی ڈبلیو سی میں شمولیت یقینی

حیدرآباد /18 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد و سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی کی صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد سی ڈبلیو سی میں ان کی شمولیت یقینی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ملک اور ریاست تلنگانہ کی تازہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کے علاوہ کانگریس کے مستقبل کے منصوبہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس دوران پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مسز گاندھی نے جے پال ریڈی سے تجاویز طلب کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مسز گاندھی بہار کے عام انتخابات سے قبل اے آئی سی سی کی تنظیم جدید کی خواہاں ہیں، جب کہ تلنگانہ کو اے آئی سی سی میں چار عہدے ملنے کے امکانات ہیں، جس پر دونوں قائدین نے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے پال ریڈی کی فیصلہ ساز باڈی (سی ڈبلیو سی) میں شامل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں ایک جنرل سکریٹری اور دو اے آئی سی سی سکریٹری تلنگانہ سے بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، جب کہ تلنگانہ کے کئی کانگریس قائدین راہول گاندھی کی ٹیم اور اے آئی سی سی میں عہدہ حاصل کرنے کے لئے دہلی کا چکرکاٹتے ہوئے پارٹی کے سینئر قائدین سے اپنے نام کی سفارش کروا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT