Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / جے ڈی یو۔ بی جے پی اتحاد کے خاتمہ کا بہار پر منفی اثر

جے ڈی یو۔ بی جے پی اتحاد کے خاتمہ کا بہار پر منفی اثر

بی جے پی کے نائب صدر کی زیرقیادت تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ ‘ ترقی میں انحطاط کا دعویٰ

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار انتخابات سے پہلے بہار سے الحاق رکھنے والی دانشوروں کی تنظیم نے چیف منسٹر نتیش کمار کے ترقی کے گاؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ این ڈی اے کے ساتھ جے ڈی یو کے ترک تعلق سے ریاست کی حکمرانی کے معیار پر ’’ منفی اثر‘‘ مرتب ہوا ہے ۔ سرکاری پالیسی تحقیقاتی مرکز جس کے صدر بی جے پی کے نائب صدر ونئے سہسرا بدھے ہیں ‘ کہا کہ تمام اہم ترقیاتی اشاروں کے تجزیہ کے بعد اس تحقیق سے اس حقیقت کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے کہ بی جے پی کے جے ڈی یو سے ترک تعلق نے ریاست میں حکمرانی کے معیار پر اور اس کے نتیجہ میں بہار کی عوام کے معیار زندگی پر منفی اثر مرتب کیا ہے ۔ کمیٹی نے اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ترقیاتی کام نتیش کمار کے بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے سے ترک تعلق کے بعد ریاست پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ نتیش کمار نے 2013ء میں پارٹی کی انتخابی مہم کے سربراہ کی حیثیت سے ترقی دیئے جانے کے بعد این ڈی اے سے ترک تعلق کرلیا تھا ۔ کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ اُس نے حکمرانی کے ٹکڑے ہوجانے کے نتائج کا گہرا مطالعہ کیا ہے ۔ صرف 17فیصد سرکاری اسکولس میں لڑکوں کیلئے اور بمشکل 58فیصد اسکولس میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء موجود ہیں ۔

لڑکیوں کے تعلیم ترک کردینے کییہ بھی ایک اہم وجہ ہے ۔ 2011-12ء اور 2012-13ء کے درمیان علی الترتیب 22,575 اور 17009 اسکولس میں  نئے بیت الخلاء تعمیر کئے گئے لیکن 2013-13ء  میں نتیش کمار کے بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد یہ تعداد گھٹ یر 5076ہوگئی ۔ بہار میں نومولود بچوںکی اموات کی شرح کے بارے میں جو قومی اوسط 40سے زیادہ یعنی 42 فی ہزار ہے ۔اجول اگرین کی زیرقیادت تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ ومولود بچوں کے اموات کی شرح اس حقیقت کی ایک اور عکاسی ہے کہ بہار میں غربت اور صحت کے پیمانے مسلسل انحطاط پذیر ہے ۔ بہار میں 533 کمیونٹیصحت مراکز 2009ء میں تھے جو 2014ء تک برقرار رہے ۔ تحقیق کے بموجب 10لاکھ افراد کیلئے نمایاں طور پھر صرف 0.67 کا قومی اوسط کی بہ نسبت زیادہ منافع ہو ا جو 4.43ہے  انفراسٹرکچر کے قیام کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نتیش کے دورحکومت میں سڑکوں تعمیر میں نمایاں کمی ہوئی ۔2006-07ء میں 337کلومیٹر نئی سڑکیں تعمیر کی گئی تھی ۔2013-14ء میں جے ڈی یو ۔ بی جے پی ترک تعلق کے بعد یہ تعداد192ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT