Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جے کے ایل ایف بانی مقبول بھٹ کی 34 ویں برسی

جے کے ایل ایف بانی مقبول بھٹ کی 34 ویں برسی

سرینگر ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری حکام نے علحدگی پسندوں کے احتجاج کے پیش نظر شہر کے بیشتر علاقوں میں تحدیدات عائد کردئیے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بھٹ کی برسی کے موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ نقص امن کے اندیشہ سے شہر کے 6 پولیس اسٹیشنس میں احتیاطاً تحدیدات عائد کردئیے گئے ہیں ۔ علحدگی پسند گروپوں نے مقبول بھٹ کی برسی کے موقع پر عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جنہیں 1984 میں تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی کے بعد دفنا دیا گیا تھا ۔ اگرچیکہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر شہر سے باہر ہیں جب کہ دیگر اہم لیڈروں کو گھروں پر نظر بند کردیا گیا ۔ ہڑتال کے باعث وادی کشمیر میں عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ۔ ضلع مستقروں پر دکانات ، خانگی دفاتر ، اور تجارتی ادارے بند رکھے گئے جب کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو چھوٹ دی گئی ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ خانگی موٹر گاڑیاں ، آٹو رکشا حسب معمول چلائی گئیں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا اثر دراصل سرد موسم کی وجہ سے زیادہ نظر آرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT