Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ج2جون کو تلنگانہ یوم تاسیس کی بڑے پیمانے پر تقاریب

ج2جون کو تلنگانہ یوم تاسیس کی بڑے پیمانے پر تقاریب

شہیدان تلنگانہ کو خراج ، وزراء کی سلامی ، وزراء کو ضلع واری سطح پر ذمہ داری
حیدرآباد۔26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے بڑے پیمانے پر انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام اضلاع میں تقاریب منعقدکی جائیں گی۔ ہر ضلع میں شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول نچھاور کیئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ ہر ضلع میں انچارج وزیر پریڈ کی سلامی لیں گے۔ حکومت نے ان تقاریب کے لیے مختلف وزراء کو اضلاع کی ذمہ داری دی ہے جہاں وہ تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے پریڈ کی سلامی لیں گے۔ اسپیکر ایس مدھوسدن چاری جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں یوم تاسیس تقاریب میں حصہ لیں گے۔ وزیر قبائیلی بہبود اجمیرا چندولال (محبوب آباد)، ڈپٹی چیف منسٹر کڑیم سری ہری (ورنگل اربن)، گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی (ورنگل رورل)، گورنمنٹ وہپ بی وینکٹیشورلو (جنگائوں)، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو (سرسلہ)، وزیر فینانس ای راجندر (کریم نگر)، گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور (جگتیال)، گورنمنٹ چیف وہپ قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی (پدا پلی)، وزیر جنگلاگ جوگو رامنا (عادل آباد)، وزیر ہائوزنگ اندرا کرن ریڈی (نرمل)، گورنمنٹ وہپ این اوڑیلو (منچریال)، صدرنشین قانون ساز کونسل کے سوامی گوڑ (آصف آباد)، وزیر آبپاشی ہریش رائو (صدی پیٹ)، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی (میدک)، چیف سکریٹری ایس پی سنگھ (سنگا ریڈی)، وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی (نظام آباد)، گورنمنٹ وہپ گمپا گووردھن (کاما ریڈی)، وزیر صحت لکشما ریڈی (محبوب نگر)، وزیر پنچایت راج جے کرشنا رائو (ناگرکرنول)، نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ نرنجن ریڈی (ونپرتی)، وزیر فشریز ٹی سرینواس یادو (گدوال)، وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور رائو (کھمم)، وزیر ایکسائز ٹی پدما رائو (کوتا گوڑیم) اور ڈپٹی چیرمین قانون ساز کونسل این ودیا ساگر کو ضلع نلگنڈہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT