Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ج23 جون سے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال انتظامیہ اور حکومت پر مطالبات کی یکسوئی میں ناکامی کا الزام

ج23 جون سے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال انتظامیہ اور حکومت پر مطالبات کی یکسوئی میں ناکامی کا الزام

حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونینوں نے اپنے دیرینہ حل طلب مطالبات کی یکسوئی میں ٹی ایس آر ایس ٹی سی اور حکومت کی ناکامی کے خلاف جاریہ ماہ 23 جون سے ملازمین آر ٹی سی کی غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کی ’بگل‘ بجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر ٹی سی ملازمین ورکرس کی مختلف یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین ورکرس یونینوں کی مشترکہ مجلس عمل کے پیش کردہ مطالبات کی یکسوئی کی صورت میں مجوزہ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال سے دستبرداری اختیار کی جائے گی۔ بصورت دیگر بہرصورت ہڑتال کی جائیگی ۔ جے اے سی قائدین نے سال 2012-14  سے متعلق انکیاشمنٹ بانڈز کی فی الفور اجرائی کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں سال 2016ء جنوری سے اضافہ گرانی الاؤنس کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی لہذا مذکورہ قائدین نے گرانی الاؤنس کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان قائدین نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے حصول تلنگانہ کیلئے کی گئی عام ہڑتال کے ایام کی تنخواہوں سے متعلق رقومات بھی ابھی تک ادا نہیں کی گئیں لہذا ملازمین آر ٹی سی کے ان مطالبات کی عملی طور پر یکسوئی کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT