Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / حاجی علی ؒکی درگاہ میں خواتین کا داخلہ ہائیکورٹ کا فیصلہ/28 جون کو مقرر

حاجی علی ؒکی درگاہ میں خواتین کا داخلہ ہائیکورٹ کا فیصلہ/28 جون کو مقرر

بمبئی ۔ /9 جون (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی  ہائیکورٹ نے آج کہا کہ وہ حاجی علیؒ کی درگاہ میں خواتین کے داخلے پر امتناع کو چیالنج کرتے ہوئے خواتین کے ایک گروپ کی پیش کردہ درخواست پر اپنا فیصلہ /28 جون کو سنائے گی ۔ جسٹس وی این کنڈے اور جسٹس ریوتی موہتے دھیرے نے درخواست گزار اور ٹرسٹ کے عہدیداروں سے احکام پیش کرنے کیلئے کہا جو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں اور بمبئی ہائیکورٹ اسی موقف میں ہے بشمول سبری ملائی اور شانی سگناپور مندروں کی طرح خواتین کا داخلہ حاجی علی کی درگاہ میں مزار شریف کے پاس ممنوع ہے ۔ بنچ نے کہا کہ وہ ان مقدمات کا مطالعہ کرے گا اور اسی کے متعلق فیصلہ سنائے گا ۔ عدالت نے ذکیہ سومن اور نور جہانیاز کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا ۔سابق ایڈوکیٹ جنرل مہاراشٹرا شری ہری اینی نے کہا کہ خواتین کے داخلہ پر امتناع کا کوئی جواز نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT