Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / حاجی علی درگاہ میں خواتین کا داخلہ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ فیصلہ کا انتظار

حاجی علی درگاہ میں خواتین کا داخلہ ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ فیصلہ کا انتظار

ممبئی ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بمبے ہائی کورٹ نے آج کہا کہ وہ کیرالا کی سربریمالا مندر میں خواتین کے داخلے کے بارے میں سپریم کورٹ کی رولنگ کا انتظار کرے گی اور اس کے بعد ہی یہاں واقع حاجی علی درگاہ کے معاملے میں اسی نوعیت کی عرضی کا تصفیہ کرے گی۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس ریوتی موہیتے۔ ڈیرے کی بنچ مفاد ِعامہ کی عرضی کی سماعت کررہی تھی، جس میں حاجی علی ٹرسٹ کے اس فیصلے کے جواز کو چیلنج کیا گیا جس نے تاریخی درگاہ کے تقدس میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT