Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / حاجی علی درگاہ میں قبضے برخواست کرنے 8 مئی تک مہلت

حاجی علی درگاہ میں قبضے برخواست کرنے 8 مئی تک مہلت

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج حاجی علی درگاہ ٹرسٹ سے کہا ہے کہ وہ معروف درگاہ کے اطراف 908 مربع میٹر علاقہ میں ناجائز قبضوں کو 8 مئی تک برخواست کردیا جائے اور اس علاقہ کو جس میں درگاہ بھی ہے محفوظ بنایا جائے ۔ یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب حاجی علی درگاہ ٹرسٹ نے عدالت سے کہا کہ وہ خود رضاکارانہ طور پر ان قبضوں کو برخواست کریگا ۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر کی قیادت والی ایک بنچ نے یہ بھی کہا کہ بمبئی ہائیکورٹ کے 10 فبروری کے احکام میں جن دو محکموں کو اس کام کی نگرانی کیلئے ذمہ دیا گیا تھا ان کا ان قبضوں کی برخواستگی سے مطمئن ہونا ضروری ہے ۔ ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن گریٹر ممبئی اور کلکٹر پر مشتمل ایک مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت دی تھی اور غیر قانونی قبضوں کو برخواست کرنے کا حکم دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT