Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / حاجی پور میں محکمہ ڈاک کے 3 عہدیدار معطل پاسوان کے روانہ کردہ گریٹنگ کارڈس کی عدم حوالگی

حاجی پور میں محکمہ ڈاک کے 3 عہدیدار معطل پاسوان کے روانہ کردہ گریٹنگ کارڈس کی عدم حوالگی

حاجی پور ( بہار ) ۔ 13 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی جانب سے اپنے پارلیمانی حلقہ حاجی پور کے عوام کو روانہ سال نو مبارکبادی کارڈس حوالے (ڈیلیوری) نہ کرنے پر محکمہ ڈاک کے 3 عہدیداروں بشمول حاجی پور پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں لوک جن شکتی پارٹی کارکنان اور دیگر نے یہ شکایت کی تھی کہ مرکزی وزیر کی جانب سے روانہ کردہ گریٹنگ کارڈس ڈسٹرکٹ بار کونسل بلڈنگ کی تیسری منزل پر پائے گئے ہیں ۔ جس پر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ مسٹر اومیش چند پرساد نے 3 عہدیداروں کو معطل کردینے کا حکم جاری کیا ہے ۔ جس میں حاجی پور مین پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر للن رام ، پبلک ریلیشن آفیسر راج کمار سریواستو اور پوسٹ مین دیونارائن مہتا شامل ہیں ۔ مسٹر پرساد نے بتایا کہ انہیں یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ 450 سے زائد سال نو کے مبارکباد کارڈس ڈسٹرکٹ بار کونسل بلڈنگ کی تیسری منزل پر پھینک دیئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT