Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حادثاتی طور پر کرین ڈرائیور ہلاک

حادثاتی طور پر کرین ڈرائیور ہلاک

مکہ راج پیٹ۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ مستقر پر کام کرنے کے دوران ایک کرین ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق مستقر چیگنٹہ کے مضافات میں کرین سے کام کے دوران حادثاتی طور پر کرین کے اوپر سے مین لائن برقی تار گذرنے والی لائن سے کرین ٹکرا گیا جس کے سبب کرین ڈرائیور سراج نامی شخص جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے برقی شاک سے شدید جھلس گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد سراج کو فوری طور پر بذریعہ ایمبولنس حیدرآباد لیجانے کے دوران راستہ میں ہی متاثرہ ڈرائیور سراج فوت ہوگیا۔ اس حادثہ کے تعلق سے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے ایم بھوپال ریڈی کے نام کا اعلان
نارائن کھیڑ۔/20جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ  اسمبلی نارائن کھیڑ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کی حیثیت سے ایم بھوپال ریڈی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی بی فارم  ادا کرنے پر آج مستقر نارائن کھیڑ کے راجیو چوک پر ٹی آر ایس قائدین ایم بھوپال ریڈی کے حق میں نعرے بلند کئے اور خوشی میں آتشبازی کی گئی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین رام چندر، اشوک کمار شیٹکار، پربھاکر، راما کرشنا، محمد لطیف، محمد منور، محمد باسط، پرکاش راؤ، جی نائیک، محمد نواب خان کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT