Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حادثات سے محفوظ رہنے ڈرائیورس کی چوکسی ضروری

حادثات سے محفوظ رہنے ڈرائیورس کی چوکسی ضروری

مانا کنڈور میں شعور بیداری پروگرام سے جج ناگا ماروتی شرما کاخطاب
مانا کنڈور۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈرائیورس گاڑی چلاتے وقت چوکس رہیں تو حادثات سے بچنا ممکن ہے۔ بس چلاتے ہوئے دھیان ادھر ادھر نہ ہونا چاہیئے ۔ ضلع جج ناگا ماروتی شرما نے یہ بات کہی وہ یہاں ضلعی تعلیمی اداروں کے بس ڈرائیورس کے ایک روزہ شعور بیداری ورکشاپ جو کریم نگر ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے واگیشوری انجینئرنگ کالج آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا تھا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورس بسوں کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیزی سے چلانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کالج، تعلیمی اداروں کے مالکین کو چاہیئے کہ اسکول بس ڈرائیورس کو مناسب تنخواہ دیں تبھی ڈرائیورس بھی انتظامیہ کے ساتھ بہتر سلوک رکھیں گے۔ بعد ازاں فوٹوز کی نمائش کی گئی۔ آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر کس طرح قابو پایا جاتا ہے اس کا مظاہرہ کیا اور طبی کیمپ بھی رکھا گیا تھا جہاں جج نے بھی اپنی تشخیص کروالی۔ اس پروگرام میں ڈی ٹی سی ونود کمار، کالج جنرل سکریٹری جی سرینواس، فائر آفیسر سریدھر ریڈی، ایم وی آئی کونڈل راؤ، ڈی سرینواس رویندر وینو کشن راؤ، شیکھر راؤ ضلع صدر سنجیوا ریڈی، ستیہ نارائن، پرکاش ریڈی، ناگا لکشمی وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT