Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حادثات سے پاک ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورس کیلئے خصوصی بیاجس

حادثات سے پاک ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورس کیلئے خصوصی بیاجس

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) کسی حادثہ سے پاک ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورس کی حوصلہ افزائی کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) کی جانب سے انہیں کل خصوصی بیاجس دیتے ہوئے تہنیت پیش کی جائیگی ۔ یہ بیاجس ان ڈرائیورس کو پیش کئے جائیں گے جن کا ریکارڈ کسی حادثہ سے پاک ہے ۔ ریاستی سطح کے روڈ سیفی ویک کی تقریب کل آر ٹی سی کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں یہ بیاجس دئے جائیں گے ۔ جوائنٹ مینیجنگ ڈائرکٹر جی وی رمنا راؤ نے بتایا کہ جن ڈرائیورس کا 30 سال ‘20  سال اور 10 سال کا ریکارڈ حادثہ سے پاک ہے انہیں بیاجس دئے جائیں گے ۔ انکو حادثات سے پاک ڈرائیور قرار دیا جائیگا اور یہ دوسرے ڈرائیورس کیلئے مثال بنیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT