Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حادثات کمی کیلئے ٹریفک قواعد پر عمل آوری ضروری

حادثات کمی کیلئے ٹریفک قواعد پر عمل آوری ضروری

منچریال میں شعور بیداری اجلاس سے ضلع کلکٹر جگن موہن کاخطاب
منچریال۔ /6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد میں سڑک حادثات میں بتدریج اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر عادل آباد مسٹر جگن موہن نے تمام آر ٹی سی ڈرائیورس اور دیگر گاڑیوں اور بائیک چلانے والوں سے کہا کہ وہ ٹریفک قواعد کی پابندی کریں تو ضرور حادثات میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔ ونیز بائیک حادثات میں ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے اکثر نوجوان بائیک چلانے والے ہلاک ہورہے ہیں۔ یہ بات منچریال میں منعقدہ شعور بیداری اجلاس جس میں پٹرول پمپ مالکین، ڈرائیورس، بائیک و دیگر گاڑیاں چلانے والوں نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بائیک سواری کرنے والوں کو کہا کہ وہ حادثات میں ہلاکتوں کو روکنے کیلئے لازمی طور پر ہیلمٹ استعمال کریں۔ اس کیلئے ٹریفک پولیس، روڈ ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے علاوہ پٹرول پمپ مالکین تعاون کرتے ہوئے بائیک سواری کے لئے ہیلمٹ پہننے کیلئے کامیابی سے راغب کرسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں ضلع ایس پی، مسٹر پی وکرم جیت دگل، رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ کے علاوہ اے ایس پی منچریال مسٹر وجئے کمار، اے ایس پی مسرز رادھیکا، آر ڈی او مسز عائشہ مسرت خانم اور آر ٹی او عہدیداروں نے شرکت کی۔ آخر میں ضلع کلکٹر نے تمام پٹرول پمپ مالکین سے کہا کہ وہ ’’ نو ہلمٹ نو پٹرول ‘‘  پر سختی سے عمل آوری کریں خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT