Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حادثات کے انسداد کیلئے کام کرنے کی ہدایت

حادثات کے انسداد کیلئے کام کرنے کی ہدایت

منچریال ضلع کلکٹر آر وی کرنن کا عہدیداران کے اجلاس سے خطاب
منچریال /3 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثات کو مکمل طور پر روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں آپسی تال میل کے ذریعہ کامیاب مساعی کرسکتے ہیں ۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن نے کلکٹریٹ کیمپ آفس میں منعقدہ ضلع شاہراہ تحفظ کمیٹی اجلاس میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ روز بروز ریاستی و قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے روزآنہ کہیں نہ کہیں سڑک حادثہ ہو رہا ہے ۔ ان حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور ایک دوسرے سے آپسی تال میل کرتے ہوئے روکا جاسکتا ہے ۔ خصوصاً تعلیمی اداروں ، مختلف سڑک  موڑ اور تنگ پل کے پاس حادثے وقوع ہونے کے امکانات ہیں ۔ مذکورہ مقامات پر روڈ ٹرانسپورٹ عہدیدار پولیس اور شاہراہ تحفظ کمیٹی کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس جگہ میں سگنل کا انتظام کریں تاکہ گاڑی چلانے والوں کو رفتار کم کرنے میں مدد مل سکے ۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ روزآنہ تنقیح کرتے ہوئے حالت نشہ میں ڈرائنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور 12 مارچ کو ہولی کے موقع پر ایک دن قبل ہی سے نشہ آور ڈرائیونگ کے خلاف تنقیح کرتے ہوئے سخت کرروائی کرے ۔ اس پروگرام میں ڈی سی پی جان ویسلی ، جوائنٹ کلکٹر مسٹر جے سدھاکر راؤ ضلع ٹرانسپورٹ آفسیر مسٹر آر کشٹیا ، ضلع صحت و طبابت عہدیدار مسٹر بھشما ، ضلع آبکاری عہدیدار مسٹر سرینواس ، ڈی ای او مسٹر روی کانت ، ای ای محکمہ عمارت و شوارع مسٹر وشواناتھم ، اے ڈی ای محکمہ برقی مسٹر سوامی کے علاوہ آر ٹی سی و دیگر محکموں کے عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT