Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / حادثہ میں سافٹ ویر انجینئر ہلاک

حادثہ میں سافٹ ویر انجینئر ہلاک

حیدرآباد۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے المناک حادثہ میں ایک سافٹ ویئر انجینئر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ امیت کمار رائے جس کا تعلق کولکتہ سے ہے، ٹیک مہیندرا کمپنی کونڈا پور میں ملازمت کیا کرتا تھا ، آج صبح 5 بجے اپنے دوست انیس احمد کے ہمراہ نہرو اوٹر رنگ روڈ کے ایگزٹ نمبر 17 سے گذر رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ان دونوں کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں امیت کمار برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست انیس احمد زخمی ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کو جائے حادثہ پر ایک کار کی نمبر پلیٹ دستیاب ہوئی ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ ٹکر دینے والی گاڑی کا رجسٹریشن کا نمبر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔

TOPPOPULARRECENT