Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / حادثہ پر سیلفی یا ویڈیو میں وقت خراب نہ کریں

حادثہ پر سیلفی یا ویڈیو میں وقت خراب نہ کریں

زخمی کو فوری دواخانہ منتقل کیا جائے، ڈاکٹرس کا مشورہ
حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) حادثات اور ناگہانی آفات کے مقام پر سیلفی یا ویڈیو لینے میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ ایمرجنسی مدد طلب کی جائے اور متاثرین کو بچایا جائے۔ انھیں راحت پہونچائی جائے۔ یہ بات ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے ماہرین نے بتائی۔ ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ ایسے کئی واقعات دیکھے گئے ہیں کہ راہرو متاثرہ افراد کو پہلی طبی امداد پہونچانے کے بجائے حادثہ کے مقام کی ویڈیو گرافی میں مصروف ہوتے ہیں۔ سینئر ایمرجنسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران سبحان نے کہاکہ عوام کے لئے اہمیت کی بات یہ ہے کہ وہ فوری حرکت میں آئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ شخص کو قریب کے ہاسپٹل منتقل کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے کہاکہ عوام پہلی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ متاثرین کو پہلی طبی امداد فوری پہونچائی جائے۔ اسمارٹ فونس پر تصویر کشی، سیلفی اور ویڈیو لینے میں وقت برباد کرتے ہوئے مریض یا زخمی کو موت کے منہ میں نہ دھکیلا جائے۔ ڈاکٹرس نے کہاکہ مسافرین کو پہلی طبی امداد کے بارے میں معلومات حاصل رکھنا چاہئے۔
۔25 فروری کو خواتین کیلئے خصوصی جاب میلہ
حیدرآباد 19 فروری (سیاست نیوز) خواتین کے لئے خصوصی جاب میلہ 25 فروری کو کیشو میموریل ایجوکیشن کیمپس میں منعقد ہوگا۔ ملک بھر کی تقریباً 60 کمپنیاں اس جاب میلہ میں حصہ لیں گی اور امکان ہے کہ تقریباً 2 ہزار خاتون امیدواروں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ 10 بجے دن جاب میلہ کا افتتاح کریں گے۔ سات قومیائے ہوئے بینکس بشمول ایس بی آئی، ایس بی ایچ، آندھرا بینک، کنارا بینک، سنڈیکیٹ بینک، انڈین بینک، بینک آف انڈیا، الہ آباد بینک نئی خاتون صنعت کاروں کی رہنمائی کریں گے اور مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت قرض حاصل کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT