Tuesday , May 23 2017
Home / Top Stories / حادثہ کا شکار سوویت ساختہ طیارہ Tu-154

حادثہ کا شکار سوویت ساختہ طیارہ Tu-154

 

ماسکو ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )  بحر اسود میں میںآج جو روسی طیارہ حادثہ شکار ہوا وہ سوویت ساختہ تین انجن کا حامل  ہے ۔ اس کا ڈیزائن 1960 کے اواخر میں تیار کیا گیا تھا اور اب تک ان طیاروں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ روس کے علاوہ دنیا بھر میں یہ طیارے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ آج جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا 1983 میں تیار گیا تھا اور 2014 میں اس کی مرمت کی گئی ۔روسی پارلیمنٹ میں دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ  وکٹر اوزیروف کا یہ کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی یا پھر عملہ کی غلطی کی سبب حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد حملہ کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ یہ طیارہ روسی فوج کے ہی کنٹرول میں تھا ۔ جنوری 2010 میں روسی ایئر لائنس کمپنی ایرو فلوٹ نے Tu-154 کو تقریبا چالیس سال پورے ہونے کے بعد استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 1968 کے بعد Tu-154 کے جملہ 39 حادثات پیش آئے۔ آج یہ طیارہ جس وقت اڑان بھرا موسم بالکل سازگار تھا لیکن پرواز کے صرف دو منٹ بعد راڈر سے اس کا تعلق منقطع ہوگیا ۔ وزارت دفاع نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT