Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حادثہ کے بعد بس کو آگ لگ گئی مسافرین محفوظ

حادثہ کے بعد بس کو آگ لگ گئی مسافرین محفوظ

محبوب نگر 14 نومبر ( پی ٹی آئی ) ایک آر ٹی سی بس کو صبح کے وقت آج اس وقت آگ لگ گئی جب ایک ٹو وہیلر ڈرائیور بس سے ٹکرا گیا ۔ پولیس اور عینی شاہدین نے تاہم بتایا کہ بس میں سوار تمام 28 مسافرین محفوظ رہے ۔ تاہم ٹو وہیلر کے ڈرائیور کو زخم آئے ہیں اور اسے علاج کیلئے ایک سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا گیا ۔ یہ واقعہ آج صبح شاد نگر ٹاؤن کے قریب چاؤڈما گٹہ کے قریب پیش آیا ۔ یہ بس آر ٹی سی شادنگر ڈپو کی بتائی گئی ہے جو 28 مسافرین کے ساتھ محبوب نگر جا رہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT