Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / حافظ بابا نگر قتل کیس کا ملزم گرفتار

حافظ بابا نگر قتل کیس کا ملزم گرفتار

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) حافظ بابا نگر میں محمد اعجاز الدین کے بہیمانہ قتل میں ملوث روڈی شیٹر حاجی انصاری کو کنچن باغ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش نگر ڈیویژن مسٹر وی سرینواسلو  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 5 ستمبر کو روڈی شیٹر حاجی انصاری نے اعجاز الدین کا قتل کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے ملزم روڈی شیٹر کے سسرالی رشتہ دار خاتون سے ناجائز تعلقات تھے جس کے سبب دونوں کے درمیان رقابت چل رہی تھی۔ ایک منصوبہ کے تحت حاجی نے اعجاز الدین کو شراب نوشی کے بہانے حافظ بابا نگر طلب کیا اور اسے کثرت سے شراب پلائی اور بعدازاں نشہ میں دھت حالت میں اعجاز الدین کا گلا کاٹ دیا۔ پولیس کنچن باغ نے اس قتل میں ملوث روڈی شیٹر کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ حاجی کے خلاف سابق میں تین مقدمات درج کئے گئے تھے اور قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار اور اس کی موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT