Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / حافظ سعید نے اسلام کو بدنام کیا : بریلوی علماء کا فتویٰ

حافظ سعید نے اسلام کو بدنام کیا : بریلوی علماء کا فتویٰ

بریلی (یو پی)/18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں مقیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ اور ممبئی دہشت گرد حملے کے کلیدی سازشی حافظ سعید کو مسلم نہیں سمجھا جاسکتا ۔ کیونکہ وہ ’’دہشت گردی کا نظریہ‘‘ رکھتے ہیں اور انہوں نے ’’اسلام کو بدنام کیا ہے ‘‘۔ بریلوی فرقے کے دینی مدرسہ میں فتویٰ جاری کرتے ہوئے حافظ سعید بانی لشکر طیبہ جن کے سر پر ایک کروڑ امریکی ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے ۔ اسلام سے ’’خارج‘‘ کردیا اور اعلان کیا کہ ان کی پیروی یا انہیں مسلم سمجھنا ’’غیرقانونی‘‘ ہے ۔ مفتی محمد سلیم منظر اسلام سودا گراں سے تعلق رکھتے ہیں جو درگاہ اعلیٰ حضرت سے مربوط ہے ۔ انہوں نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو مسلم سمجھنا ان کے الفاظ سننا ’’غیرقانونی‘‘  اور ’’ممنوع‘‘ ہے ۔ فتویٰ کے بموجب حافظ سعید دہشت گردی کا نظریہ رکھتے ہیں ۔ ان کی کارروائیوں سے اسلام اور مسلمان دنیا بھر میں بدنام ہورہے ہیں اس لئے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ ان کی پیروی نہ کریں ۔ جئے پور کے متوطن مفتی معین الدین نے ایک سوال کے جواب میں ایک فتویٰ جاری کیا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ سعید اللہ اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف تحریر کرنے والوں کو مسلمان سمجھتے ہیں ۔ اس کے جواب میں انہوں نے یہ فتویٰ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT