Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / حافظ سعید کا اظہار بے تعلقی

حافظ سعید کا اظہار بے تعلقی

لاہور ۔15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ جے این یو میں منعقدہ پروگرام کی اُنھوں نے تائید کی ہے۔ انھوں نے یو ٹیوب پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو پیام میں کہاکہ ہندوستان کے وزیر داخلہ نے مجھ پر الزام عائد کیا ہے کہ کشمیری طلبہ کے جے این یو میں احتجاج کے پس پردہ میرا رول ہے ۔ اس ضمن میں انھوں نے ٹوئٹ بھی کیا ہے لیکن مجھے اُن کے ٹوئٹ اور تبصرہ پر حیرت ہے۔

TOPPOPULARRECENT