Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / حافظ سعید کیخلاف پاکستان کا پہلا منطقی قدم

حافظ سعید کیخلاف پاکستان کا پہلا منطقی قدم

ممبئی دہشت گرد حملوں کے سازشی کو کیفرکردار پہونچانا ضروری: ہندوستان
نئی دہلی۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان نے آج کہا کہ ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے منصوبہ ساز اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت لانے کا فیصلہ ایک خاطی کو کیفر کردار تک لانے کی سمت میں پہلا منطقی قدم ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں کہا کہ حافظ سعید ایک بین الاقوامی دہشت گرد ، ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کا سازشی اور لشکر طیبہ ؍ جماعت الدعوۃ اور اس سے وابستہ تنظیموں کے ذریعہ پاکستانی ہمسایوں کے خلاف دہشت گردی کی لہر دوڑانے کا ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کی دہشت گرد تنظیموں اور رفقاء کے خلاف یہ پہلا منطقی قدم ہے جس کا مقصد خاطی کو کیفرکردار تک لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی اس سبب سے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی پھیلی ہے ۔ پاکستان سے ملنے والی خبروں کے مطابق حافظ سعید اور ان کے قریبی معاونین قاضی کاشف کو پاکستانی پنجاب کی حکومت نے انسداد دہشت گردی قانون کے چوتھے شیڈول کے تحت گرفت میں لیا ہے ۔ سعید اور اس کے دیگر چار ساتھیوں کو 30 جنوری کو گھر میں نظربند کردیا گیا تھا ۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ ان لوگوں کے خلاف لازمی کارروائی کی جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT