Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / حافظ سعید کے برادر نسبتی کو جماعت الدعوہ کی قیادت

حافظ سعید کے برادر نسبتی کو جماعت الدعوہ کی قیادت

لاہور۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی ذہن حافظ سعید کو پاکستانی پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے گھر پر نظر بند کئے جانے کے بعد ان کے برادر نسبتی حافظ عبدالرحمن مکی کو جس کے سر پر 20 لاکھ امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جماعت الدعوہ کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جماعت الدعوہ کے ایک عہدیدار نے آج پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’حافظ عبدالرحمن مکی کو جو سعید کے برادر نسبتی ہیں، انہیں گھر پر نظربند کئے جانے کے بعد باضابطہ طور پر اس تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ تنظیمی ذمہ دار نے کہا کہ مکی جو جماعت الدعوۃ میں حافظ سعید کے بعد دوسرے اہم لیڈر تھا۔ اس کے صدر کو گھر پر نظر بند کئے جانے کے فوری بعد یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اس سوال پر کہ آیا سعید ہنوز اپنے گھر سے جہاں وہ نظربند ہے۔ جماعت الدعوہ کی سرگرمیاں چلا رہا ہے، اس نے جواب دیا کہ ’’مکی صاحب اس تنظیم کے تمام اُمور دیکھ رہے ہیں‘‘ سعید کی حراست کے بعد مکی نے لاہور اور دیگر مقامات پر نصف درجن سے زائد ریالیوں کی قیادت کی ہے۔ پاکستانی پنجاب کی صورتحال حکومت نے حافظ سعید اس کے چار ساتھیوں کو مختلف قوانین کے تحت 30 جنوری کو گرفتار کی تھی۔ بعدازاں جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فورم (ایف آئی ایف) کے کئی دفاتر بند کردیئے گئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT