Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / حافظ سعید کے بیٹے کا کاروان خط قبضہ پر روک دیا گیا

حافظ سعید کے بیٹے کا کاروان خط قبضہ پر روک دیا گیا

لاہور ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جماعت الدعوہ کا ایک قافلہ جس کی قیادت حافظ سعید کے فرزند طلحہ سعید کررہے تھے، آج خط قبضہ کے پاس روک دیا گیا۔کشمیریوں کیلئے وہ راحت رسانی اشیاء ہندوستان سے حاصل نہیں کریں گے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ یہ کہتے ہوئے جماعت الدعوہ کے کاروان نے خط قبضہ پر دھرنا دیا۔ جماعت الدعوہ کا قافلہ مظفرآباد سے چکوٹی کیلئے آج دوپہر روانہ ہوا تھا لیکن وہ اپنی منزل کو نہیں پہنچ سکا کیونکہ اسے خط قبضہ پر روک دیاگیا تھا۔ طلحہ سعید نے کہا کہ کوئی بھی اس وقت تک یہاں سے نہیں ہلے گا جب تک کہ اس کے مطالبات کی تکمیل نہ ہوجائے۔ کل مزید افراد دھرنے میں شامل ہوجائیں گے تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ طلحہ نے اپنے والد حافظ سعید کا ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

TOPPOPULARRECENT