Monday , May 29 2017
Home / مذہبی صفحہ / حافظ محمد صابر پاشاہ

حافظ محمد صابر پاشاہ

حضور صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم کی سنتوں پر عمل کرو
عالمی تحریک دعوت اسلامی کے زیراہتمام عامۃ المسلمین کی خصوصی تربیت کیلئے تین روزہ تربیتی اجتماع پہاڑی شریف حضرت بابا شرف الدین علیہ الرحمۃ کے دامن میں منعقدکیا جارہا ہے ۔ اس اجتماع میں سنتوں کی عملی تربیت ، ذکر و اذکار کے ذریعہ اصلاح نفس و قلب ، نعت خوانی اور تصور مدینہ کے ذریعہ ذہنی و فکری سکون و قرار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ دعوت اسلامی کا مقصد و منشا یہی ہے کہ غلامان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم کے رشتۂ غلامی کو مستحکم و مضبوط کیا جائے اور یہ استحکام آپؐ کی سنتوں پر عمل کرنے سے ہی حاصل ہوتا ہے ۔ یہ زہد و تقویٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعہ اس نے مسلم معاشرے میں انقلاب پیدا کردیا ہے اور تبلیغی نظام کو بھی زندہ کرتے ہوئے اس کے آفاقی پیغام ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کرنی ہے ‘‘ کو دنیا کے کونے کونے تک پہونچادیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT