Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / حالات اور حریف کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں :روہت

حالات اور حریف کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں :روہت

ناگپور2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان کے سلامی بلے باز رہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے بعد کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے حساب سے ہی حکمت عملی بناکر کھیلتے ہیں۔ روہت نے اجنکیا رہانے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے سو رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ وہ میچ میں اپنی 125 رنوں کی اننگز مین آف دی میچ کے ا عزاز سے نوازے گئے اور ہندستان کو سات وکٹ سے آسان جیت دلادی۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز 1-4سے اپنے نام کی ہے ۔ میچ کے بعد روہت نے کہا میرا کام ہی رن بنانا ہے ۔ ٹیم کو ہمیشہ اچھی شروعات دلانا ہی سلامی بلے بازوں کا کام ہوتا ہے ۔ ہم شروعات میں اچھی کارکردگی کریں گے توٹیم کو کامیابی ملے گی۔ ممبئی کے 30 سالہ کھلاڑی نے اس سال آئی پی ایل سے واپسی کی ہے ۔ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی تھی۔ اجنکیا رہانے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں مجھے رہانے کے ساتھ بلے بازی کرناپسند ہے ۔ رہانے کمال کے کھلاڑی ہیں۔ خاص کر نئی گیند کے ساتھ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT