Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حالات سے بالاتر ہوکر حصول تعلیم پر زور

حالات سے بالاتر ہوکر حصول تعلیم پر زور

عادل آباد میں پروفیسر محمدشاہد اور دیگر کا خطاب
عادل آباد ۔ 24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھریلو تقاضہ اور حالات سے بالاتر ہوکر معیاری تعلیم سے آراستہ ہونے کا طلباء اور طالبات کو مشورہ جناب محمدشاہد پروفیسر مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد نے مستقر عادل آباد کے این ٹی آر چوک پر موجودہ اردو بھون میں منعقدہ اجلاس کے دوران دیا ۔ موصوف جناب اے کے خان اور جناب محمد عمر جلیل کی ہدایت کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے عادل آباد میں ڈگری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو سیول سرویس امتحان میں حصہ لینے کا مشورہ دے رہے تھے ۔ موصوف اپنے خطاب کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ کورس سے کہیں زیادہ ملک اور قوم کا نام روشن کرنے والے آئی پی ایس ۔ آئی اے ایس کے جلیل القدر عہدہ ہیں ۔ 2005ء میںسچر کمیٹی سروے نے محسوس کیا کہ ملک میں 2% فیصد سے کم اقلیتی طبقہ جلیل القدر عہدہ پر فائز ہے ۔ سچرکمیٹی کی سفارش کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 2009ء سے اقلیتوں کو نمایاں مقام دلانے کی غرض سے سیول سرویس امتحان کو عمل میں جہاں ایک طرف لایا‘ وہیں دوسری طرف ریاستی حکومت میں اقلیتوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کی غرض سے غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے ۔ قبل از ضلع ایس پی مسٹر ایم سرینواس جو مہمان حصوصی کے طور پر شرکت کئے ہوئے تھے کہا کہ ہر طرح کے دوت میں طلباء اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ جناب ایم اے کلیم نے اپنے خطاب میں سیول سرویس امتحان میں 40%فیصد نشستیں اقلیتی خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ اس دوران قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ محکمہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر کے تحت منعقدہ طلباء اور طالبات میں سیول سرویس کیلئے شعور بیدار تقریب میں سید ساجد الدین ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن کمیٹی صدر ‘ محمد فاروق نائب صدر بلدیہ ‘ محمد بلال کریسنٹ جونیئر کالج ‘ طالر الدین ‘ ندیم اللہ خان ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ جلسہ کی کارروائی عبدالحسیب نے چلائی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT