Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں جھگڑا ، ایک دوست کی موت

حالت نشہ میں جھگڑا ، ایک دوست کی موت

حیدرآباد ۔ /13 جنوری (سیاست نیوز) حالتِ نشہ میں دو دوستوں کے درمیان جھگڑے نے ایک دوست کی جان لے لی  ۔ یہ واقعہ ڈونڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر پون کے بموجب نواب پیٹ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ ٹی پروین کمار ، سورا رام کالونی ڈیویژن مراٹھی بستی کا ساکن تھا اور وہ خانگی ہاسپٹل میں سکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا ۔ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا سنگیا نائیک مقامی ماربل شاپ میں مزدور کا کام کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مراٹھی بستی سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں رتنا بائی اور میرا بائی اپنے شوہر کے انتقال کے بعد مذکورہ افراد سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے جبکہ سنکرانتی کے موقع پر میرا بائی اپنے مکان میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں پروین کمار نے شرکت کی اور دونوں نے وہاں پر شراب نوشی کی ۔ اس تقریب میں شراب ختم ہونے پر پروین کمار نے سنگیا نائک کو مزید شراب خریدکر لانے کیلئے کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور اس جھگڑے میں سنگیا نائک نے پروین کمار کے سینے پر تیزدھار ہتھیار سے وار کیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ڈونڈیگل پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور سنگیا نائک کو حراست میں لے لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT