Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ سے اجتناب کا مشورہ

حالت نشہ میں ڈرائیونگ سے اجتناب کا مشورہ

سنگاریڈی میں شعور بیداری اجلاس سے ایڈیشنل ایس پی وینکنا کا خطاب
سنگاریڈی25 ؍اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے سے اکثر و بیشتر سڑک حادثا ت رونما ہو تے ہیں۔جس کی وجہ سے کئی افراد شدید زخمی یا فوت ہو جا تے ہیں۔شراب نوشی ترک کر تے ہوئے با ہوش وحواس ڈرئیونگ کرنا آج کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایڈ یشنل ایس پی مسٹر وینکنا نے پولیس کلیانہ منڈپم سنگاریڈی میں منعقدہ حالت نشہ میں ڈرائیو نگ کے خلاف شعوربیداری اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حالت نشہ میں ڈرائیو نگ نہ کی جا ئے ۔حالت نشہ میں ڈرائیونگ سے سڑک حادثا ت کا خدشہ لاحق رہتا ہے، جس میں شدید زخمی کے علاوہ ہلا کت بھی واقع ہو تی ہے۔ریاست میں روزآنہ 3 یا 4 افراد سڑک حا دثات میں فوت ہو رہے ہیں۔75 فیصد سڑک حاد ثات حالت نشہ میں ڈرائیونگ کی وجہ سے ہی رونما ہو تے ہیں۔ سیکنڈ کلاس مجسٹریٹ پربھاکر رائو نے کہا کہ شراب نوشی لڑائی جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔ہمیں خود چا ہیے کہ ہم اپنی بری عاداتوں کو ترک کر تے ہوئے ــسڑک حادثات کی روک تھام میں اہم رول ادا کریں۔لڑائی جھگڑے ہونگے تو پولیس اسٹیشن اور عدالت کے چکر کا ٹنے پڑ یں گے، جس کی وجہ سے اپنا قیمتی وقت اور دولت برباد ہو گی۔سرکل انسپکٹر سنگاریڈی ٹائون انجنیلونے کہا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورس میں شراب نوشی کی عادت ترک کر تے ہوئے اپنے آپ میں تبدیلی لا نا ضروری ہے۔حا لت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورس کو چا ہیے کہ وہ خود اپنی اور گاڑی میں سوار افراد کے قیمتی جانوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ قبل ازیں سرکل انسپکٹر ٹرافک سریندر گذشتہ  میں وقوع پذیر سڑک حادثات پر مبنی تصا ویر سے متعلق شعوربیداری اجلاس کے شرکاء کو واقف کروایا۔ اس خصو ص میں ہی ڈرایئور س کیلئے آج کا یہ شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ہے۔اس موقع پر حالت نشہ میں ڈرائیونگ نہ کرنے کا پولیس عہدیدار وں کی جانب سے شرکاء اجلاس کو حلف دلوایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT