Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی

محبوب نگر۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹریفک پولیس کے سرکل انسپکٹر راما کرشنا کی قیادت میں رات دیر گئے شہر کی مختلف سڑکوں پر تلاشی مہم منعقد کی گئی۔ ٹریفک سی آئی نے بتایا کہ بریتھ انالائزر کے ذریعہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا۔10 افراد گرفتار کئے گئے اور ان تمام کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ باوجود تاکید حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے لائسنس بھی ضبط کرلئے جائیں گے۔

ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہ بننے اپوزیشن سے خواہش
محبوب نگر۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس اور بی جے پی قائدین تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ حکومت کا بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی اور اے پی جتیندر ریڈی ایم پی نے مستقر محبوب نگر پر مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ سے قبل آندھرائی حکمرانوں نے تلنگانہ عوام کا زبردست استحصال کیا یہاں کے پانی کو آندھرا منتقل کرلیا اور تلنگانہ کو قحط و خشک سالی سے دوچار کیا۔ تاہم کے سی آر تلنگانہ کو ہرا بھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے مسلسل مصروف ہیں۔ لیکن افسوس کہ اب تعاون کرنے کی بجائے کانگریس و بی جے پی قائدین تلنگانہ کی ترقی میں حائل ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT