حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات

   

حیدرآباد ۔ 15 فروری (یو این آئی) شہر حیدرآباد میں پولیس نے مختلف مقامات پر شراب پی کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گاڑیاں ضبط کی اور کئی معاملات درج کئے ۔شہر کے بنجاراہلز،جوبلی ہلز اور دیگر علاقوں میں کل شب یہ مہم انجام دی گئی۔پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 103افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیااور کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ان میں 43کار،60ٹو وہیلرس شامل ہیں۔