Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی والے 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج

حالت نشہ میں گاڑی والے 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج

شمس آباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ شمس آباد میں گذشتہ چند دنوں سے مسلسل شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور کئی افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ آج راجندر نگر کورٹ میں مزید 23 افراد کو پیش کیا گیا ۔ جس میں سے 7 افراد کو ایک دن کی جیل اور 16 افراد کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے ٹریفک ڈیوٹی دی گئی ۔ انسپکٹر نے انتباہ دیا کہ شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT