Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

شمس آباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ٹریفک پولیس نے شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے ذریعہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ محمد غوث خاں سب انسپکٹر ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک انسپکٹر بھاسکر ریڈی کی قیادت میں کل رات خصوصی مہم شروع کی گئی تھی جس میں تین کار ڈرائیورس ایک ڈی سی ایم اور ایک بائیک سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کرنے کے بعد کافی حد تک ڈرائیورس میں شعور بیدار ہورہا ہے اور اگر یہ مسلسل ایسا ہی چلتا رہا تو بہت جلد شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئیگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT