Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر کارروائی

حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر کارروائی

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآبادپولیس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ دو ہفتوں میں 553 مقدمات درج کئے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو عدالت سے بھی رجوع کردیا جہاں عدالت نے 46 افراد کو جیل کی سزا سنائی ہے جن میں 2 دن تا 12 روز تک کی سزا سنائی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے 15 جولائی کو ٹریفک پولیس نے سائبرآباد حدود میں کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی کارروائی میں جیل کی سزا ہونے والوں میں عدالت نے ایک شخص کو 12 دن جیل کی سزا سنائی اور 21 افراد کو دو دن 8 افراد کو 3 دن 4 افراد کو 10 دن ایک فرد کو 5 دن 13 افراد کو دو دن کی سزا سنائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT