Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر  20 افراد کو سزا

حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر  20 افراد کو سزا

شمس آباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد آر جی آئی ٹرافک پولیس نے شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے والے 20 افراد کو راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا ۔ ٹرافک انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ راجندر نگر کورٹ جج نے 20 افراد میں سے 10 افراد کو دو دن کی جیل کی سزا سنائی اور 10 افراد کو فی کس 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ بھاسکر ریڈی نے کہا کہ شمس آباد میں شراب کی دکانیں نیشنل ہائی وے پر ہونے کی وجہ سے بھی شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دکانات کی منتقلی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ جس سے کیس میں کمی واقع ہوگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT