Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت ِ نشہ میں ڈرائیونگ کیخلاف مہم کئی کار اور موٹر سائیکلس ضبط

حالت ِ نشہ میں ڈرائیونگ کیخلاف مہم کئی کار اور موٹر سائیکلس ضبط

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز ) ٹریفک پولیس نے کل رات شراب پی کر گاڑی چلانے پر چار کاروں اور چار بائیکس کو ضبط کرتے ہوئے گاڑی مالکین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔یہ مہم شہر حیدرآباد کی جوبلی ہلز روڈ نمبر 45پر چلائی گئی ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے معمول کی بنیادوں پر شہر کے کئی علاقوں میں یہ مہم چلائی جارہی ہے اور خاص طور پر ہفتہ کے آخری دن جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں یہ مہم چلائی جاتی ہے ۔ پکڑے گئے افراد کی پولیس کی جانب سے کونسلنگ کی جائے گی ۔ بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT