Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / حالیہ ٹرین حادثوں کا سبب تخریب کاریاں:پربھو

حالیہ ٹرین حادثوں کا سبب تخریب کاریاں:پربھو

نئی دہلی 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج تسلیم کیا کہ ریلوے گزشتہ کچھ وقت سے مجرموں اور تخریب پسند عناصر کے نشانے پر آ گئی ہے اور گزشتہ سال 68 ایسے واقعات روشنی میں آئے ہیں۔ پربھو نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریلوے تحفظ ہمیشہ سے ان کی ترجیح میں سب سے اوپر ہے مگر گزشتہ کچھ وقت سے دیکھا گیا ہے کہ مجرم اور تخریب پسند عناصر نے ریلوے کو آسان نشانہ بنا لیا ہے ۔ ایک سال کے اندر سات بم دھماکے کی کوشش، 58 تخریب کاری کی کوشش اور تین ٹریک کو متاثر کرنے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ زیادہ تر معاملات میں سازش کو ناکام کر دیا گیا لیکن کانپور سمیت کچھ حادثے نہیں روکے جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی کو سونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانپور ریل حادثے کے لئے گجرات واقع قومی فارنسک لیبارٹری کے ڈائریکٹر جنرل سے مدد لینے کے لئے ریل سیکورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کو کہا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT