Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / حامد انصاری کا برونی کا دورہ منسوخ انڈونیشیا سے ہی ہندوستان واپس

حامد انصاری کا برونی کا دورہ منسوخ انڈونیشیا سے ہی ہندوستان واپس

بالی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری اپنے برونی کے دورہ کو منسوخ کرنے کے بعد آج ہندوستان کیلئے روانہ ہوئے۔ بالی کے قریب بھی پہاڑی علاقہ میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے سے بالی ایرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی۔ حامد انصاری کل برونی کیلئے بالی سے روانہ ہونے والی تھی لیکن ان کی فلائیٹ کو منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے برونی کے دورہ کو منسوخ کردیا اور خصوصی طیارہ کے ذریعہ نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔ مقامی حکام نے بالی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ کو آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے کی وجہ سے بند کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے کی وجہ سے ہی حامدانصاری کے دورہ برونی میں تاخیر ہوئی اور ان کا طیارہ منسوخ کردیا گیا۔ نائب صدر چین لی یان چو بھی 5 روزہ دورہ پر کل ہندوستان آ رہے ہیں۔ ان کا استقبال کرنے کیلئے حامدانصاری کا یہاں ہونا ضروری تھا۔ نائب صدر چین نئی دہلی میں حامدانصاری کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے۔ حامد انصاری یکم ؍ نومبر کو انڈونیشیاء پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT