Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حاملہ خواتین کیلئے ’’کے سی آر کٹس‘‘ اسکیم‘وزیر صحت نے جائزہ لیا

حاملہ خواتین کیلئے ’’کے سی آر کٹس‘‘ اسکیم‘وزیر صحت نے جائزہ لیا

حیدرآباد ۔17اپریل ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر ’اماں وڈی کے سی آر کٹس ‘ کا آغاز اور حاملہ خواتین کے بینک اکاؤنٹس کو آدھار سے مربوط کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اسکیم کیلئے پائیلٹ پراجکٹ کے تحت ضلع محبوب نگر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے آج ’’ زچہ بچہ اسکیم ‘‘ پر عمل آوری کے سلسلہ میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اماں وڈی کے سی آر کٹس اسکیم کیلئے خصوصی سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے ۔ آج اس کا پاؤرپوائنٹ پریزنٹیشن دیا گیا ۔ انہوں نے اسکیم کے بارے میں عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا ۔کوئی بھی خاتون حاملہ ہونے پر اس کی نشاندہی کرتے ہوئے سارا ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا اور تمام طبی معائنوں کے علاوہ ہاسپٹل میں زچگی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ احتیاطی اقدامات کے ذریعہ زچہ اور بچہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ۔ اسکیم کے تحت حاملہ خواتین کو مرحلہ وار طور پر رقمی امداد فراہم کی جائے گی ۔ اے این سی ٹسٹ کے دوران 4000/- ‘ زچگی کے موقع پر 4000/- ‘ زچگی کے بعد ٹیکہ اندازی کیلئے 4000/-اس طرح جملہ 12000روپئے کی ادائیگی عمل میں آئے گی ۔ لڑکی پیدا ہونے پر مزید 1000روپئے دیئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT